فہیم الرحمن سہگل پالیما کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

فہیم الرحمن سہگل پالیما کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور(این این آئی) ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق نائب صدر پاکستان آرٹیفیشل لیدر امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پالیما) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ فہیم الرحمن سہگل کا انتخاب پالیما کے انتخابات برائے 2019-20میں عمل میں آیا ہے۔ دیگر منتخب ہونے والوں میں خرم اعجاز سینئر وائس چیئرمین اور فہد شاہ وائس چیئرمین شامل ہیں۔ پالیما کے اجلاس عام میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین انجم نسیم نے نومنتخب چیئرمین فہیم الرحمن سہگل اور دیگر عہدیداروں کو ذمہ داریاں سونپی۔

فہیم الرحمن سہگل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان آرٹیفیشل لیدر امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی بہتری اور اس شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...