تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 400گرفتار

    تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 400گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ابتک 400 منشیات فروش گرفتار کرکے 387مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے93، کینٹ ڈویژن 84، سول لائن ڈویژن29، صدر ڈویژن101، اقبال ٹاؤن ڈویژن43جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے50ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے115کلو277گرام چرس،62.5 گرام آئس، 572 گرام ہیروئن، 580گرام افیون،9کلوسے زائد بھنگ اور2635 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے گرد پٹرولنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بڑھا دیں ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے علاوہ تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ طلبا و طالبات کو منشیات کی طرف راغب کرنے والے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

مزید :

علاقائی -