شہید سب انسپکٹر محمد یوسف کی برسی پر تقریب،پولیس افسروں، ورثا کی شرکت

  شہید سب انسپکٹر محمد یوسف کی برسی پر تقریب،پولیس افسروں، ورثا کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور)کر ائم رپو رٹر) پولیس اپنے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔شہید سب انسپکٹر محمد یوسف کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد شہید کی آخری آرام گاہ واقع مغل پیر بکر منڈی نواں کوٹ پر کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن (ر)محمداجمل نے شہید کی قبر پر حاضری دی۔اس موقع پر ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن غلام احمد چیمہ ایس ایچ او نواں کوٹ علی عباس اور ایس ایچ او شیرا کوٹ اظہر نوید بھی موجود تھے۔لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی۔تقریب میں پولیس افسران سمیت شہید کے ورثاء اور اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل نے کہا کہ لاہور پولیس نے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یاد رہے کہ سب انسپکٹرمحمد یوسف 1986میں شاہدرہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔سب انسپکٹر محمد یوسف کی شہادت پر لاہور پولیس نے ان کے بیٹے کو بطور کلرک ملازمت دی۔

مزید :

علاقائی -