سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن،34گرفتار

سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن،34گرفتار

  

لاہور)کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث34ملزمان گرفتار کر لئے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے3پسٹلزاور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران1 کلوگرام سے زائدہیروئن اور420گرام چرس برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 7 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 4 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -