ترکی کاشامی کردجنگجوؤں کیخلاف آپریشن، راس العین میں فضائی بمباری

ترکی کاشامی کردجنگجوؤں کیخلاف آپریشن، راس العین میں فضائی بمباری

  

انقرہ، راس العین(آن لائن)ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی آپریشن کا شروع کردیا اور سرحد سے ملحق قصبے راس العین میں فضائی کارروائی کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے آپریشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحد میں ”دہشت گردوں کی راہداری“ کو ختم کرنا ہے۔ترکی نے شام میں فوجی آپریشن کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی فوج کو وہاں سے بے دخل کرنے کے اچانک فیصلے کے فوری بعد کیا۔ترک سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی آپریشن فضائی کارروائی سے شروع کیا گیا ہے اور اس میں بری فوج کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔ترک میڈیا کے مطابق راس العین میں بمباری کی گئی۔شام میں فوجی کارروائی کے تازہ سلسلے پر متعدد ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اس سے خطے کے بحران میں اضافہ ہوگا جبکہ ترکی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد خطے کو محفوظ بنانا ہے تاکہ لاکھوں مہاجرین کو شام واپس بھیجا جاسکے۔دوسری جانب شام کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کی کسی بھی جارحیت کا قانونی طریقے سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ترکی کاحملہ

مزید :

علاقائی -