کسٹمز ٹوڈے کی جانب سے شائع کتاب”مسٹر اکاؤنٹیبلٹی“ چیئرمین نیب کو پیش

کسٹمز ٹوڈے کی جانب سے شائع کتاب”مسٹر اکاؤنٹیبلٹی“ چیئرمین نیب کو پیش

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کو چیف ایڈیٹر اور ایڈیٹر کسٹمز ٹوڈے نے ان کی ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائیاں اور ان کی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ”مسٹر اکاؤنٹیبلٹی“ کے نام سے شائع ہونیوالی اپنی کتاب پیش کی جس میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی گزشتہ 22 ماہ کی نہ صرف شاندار کارکردگی کا احاطہ کیا گیا ہے بلکہ کتاب میں نیب کی جانب سے بدعنوان عناصر سے 71 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے، بدعنوان عناصر کے خلاف 600 ریفرنس معزز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے اور میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات میں نیب کی شاندار کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قائدانہ لیڈر شپ، ویژن، صلاحیتوں، تجربہ، قابلیت اور احتساب سب کیلئے کی کامیاب حکمت عملی اور فیس نہیں کیس دیکھنے کی کامیاب پالیسی اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پختہ عزم کو سراہا گیا ہے جس کی وجہ سے کسٹمز ٹوڈے نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں ”مسٹر اکاؤنٹیبلٹی“ قرار دیا۔

کتاب،پیش

مزید :

علاقائی -