ایل ڈی اے ایوینو ون میں پلاٹ کا قبضہ نہ ملنے پر کیس کی سماعت

ایل ڈی اے ایوینو ون میں پلاٹ کا قبضہ نہ ملنے پر کیس کی سماعت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کو17 اکتوبر تک عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔اس سلسلے میں شہری نوید احمد کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم دیگر افسران کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں پلاٹ حاصل کیا،اسے پلاٹ نمبر 426 بی الاٹ کیا گیا مگر تاحال قبضہ نہیں دیاجارہا،ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایاکہ ایل ڈی اے ایوینو ون کے لئے جب زمین ایکوائرکی تو بہت سے لوگوں نے عدالتوں میں کیس کردیئے،10ہزار پلاٹوں میں سے 2500کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جس کی وجہ سے پلاٹوں کا قبضہ نہیں دلواسکے، ڈی جی ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ افضل نامی شہری کی زمین ایکوائر کرنے کا اقدام عدالت نے کالعدم قرار دے دیا،ایکوائر کی گئی زمین کا فیصلہ مالک کے حق میں آنے اور کیس زیرسماعت ہونے کی وجہ سے پلاٹ کا قبضہ نہیں دلواسکے،پھر بھی درخواست گزار کو پلاٹ دینے کے لئے کوششیں کررہے ہیں،عدالت نے پلاٹ کا قبضہ دینے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17اکتوبرپرملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -