بلاول کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ظفر جھنڈیر بری

  بلاول کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل، ظفر جھنڈیر بری

  

کراچی (این این آئی)اینٹی کرپشن کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل میں سیاسی رہنما ظفر جھنڈیر کو بری کردیا۔کراچی کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں بلاول بھٹو زرداری کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسکینڈل کیس میں بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم کے سی ای او ظفر جھنڈیر کو عدالت میں پیش کیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے ظفر جھنڈیر کیخلاف گذشتہ روز درج ہونیوالی ایف آئی آر کو خلاف قانون قرار دے کر خارج کرتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے یونیورسٹی روڑ پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے جعلی رہائشی منصوبے کے الزام میں بلاول ویلفئیر ہاسنگ اسکیم کا ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔

ملزم بری

مزید :

علاقائی -