توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی نادراکو نوٹس جاری

  توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی نادراکو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی نادرا محمد سہیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزارشہری کا موقف ہے کہ اس نے تاریخ پیدائش کی درستی کے لئے نادراحکام کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے معاملہ ڈی جی نادراکو بھجوادیا،اس عدالتی حکم پرتاحال عمل نہیں کیا گیا،ڈی جی نادرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -