رائیونڈ سٹی، تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) رائیونڈ سٹی کے علاقے میں تیز رفتار ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے میں مسافروں سے بھری ہوئی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 38 سالہ رفاقت اور اس کی بیوی الفت بی بی زخمی ہوگء جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور جہاں ان کی حالت خطرے سے با ہر بتائی جا رہی ہے۔