دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد، آف لوڈ کر دیا گیا
لاہور)کر ائم رپو رٹر)لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مسافر نذر منیر قطر ائیر کی پرواز کیو آر 621 سے دوحہ جا رہا تھا کہ دوران تلاشی اس کے سامان سے 1 کلو 230 گرام حشیش برآمد کر لی گئی۔ ذرائع حشیش کو گرین ٹی پیکٹس میں چھپایا گیا تھا۔مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔