پنجاب،24گھنٹے میں 886 حادثات،3افرادجاں بحق،993 زخمی

پنجاب،24گھنٹے میں 886 حادثات،3افرادجاں بحق،993 زخمی

  

لاہور)کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 886روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 3افرادجاں بحق جبکہ 993افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ حادثات میں زیادہ تر تعداد?67فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات435ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 25 مسافر 428 اور 133 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق صوبائی درالحکومت 228متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 82 حادثات میں 85متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 73حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل 996 متاثرین میں 823مرد اور173خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 150افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 555افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 291زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 777موٹر سائیکلز،106ا?ٹو رکشے،77موٹر کاریں،21وین12مسافربسیں،27ٹرک اور129دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -