کینسر سے آگاہی،12ہزارسے زائد شائقین کرکٹ میں پنک ربن تقسیم

کینسر سے آگاہی،12ہزارسے زائد شائقین کرکٹ میں پنک ربن تقسیم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کو پنک ڈے کے نام سے منسوب کیا گیا تھا اس موقع پر قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آئے بارہ ہزار سے زائد شائقین کرکٹ میں خصوصی طور پر تیار کردہ پنک ربن بھی تقسیم کئے گئے جس کو شائقین کرکٹ نے بہت زیادہ سراہا اور اس اقدام کی بہت تعریف کی اسکا مقصد بریسٹ کینسر سے آگاہی حاصل دینا ہے جو پاکستان میں بہت تیزی سے مرض بڑھ رہا ہے شائقین کرکٹ نے اس کو بہت سراہا اور روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں اس بارے آگاہی دینا بہت اچھی بات ہے اور اسی وجہ سے ہم اس سے بچ بھی سکتے ہیں خواتین نے خاص طور پر اس اقدام کو بہت سراہا اور کہا کہ یہ ایک بہت اچھی سوچ ہے اور اس اقدام سے مستقبل میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے میچ کے موقع پر ایک بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور ان کو اس کے بارے میں آگاہی دینا ایک بہت اچھی بات ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑ ی تعداد موجود تھی جن میں انتظامیہ کی طرف سے ربن تقسیم کئے گئے تھے۔

اور اس حوالے سے انہوں نے جس خوشی کا اظہار کیا تھا وہ ناقابل بیان ہے اور انہوں نے اس اقدام کو بہت زیادہ سراہا اور امید بھی ظاہر کی کہ اسی طرح سے مستقبل میں ایسے ایونٹس جن میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور پیدا ہو اور ان کو اس کا مستقبل میں بھرپور فائدہ حاصل ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...