تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، شہر بھر میں ٹریفک بلاک،شریوں کومشکلات

تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، شہر بھر میں ٹریفک بلاک،شریوں کومشکلات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران ٹریفک پورے شہر میں بلاک رہی اور شدید ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں بہت مشکلات پیش آئیں اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں جو اچھی بات ہے مہمان کھلاڑیوں کو پروٹول بھی دینا چاہئیے مگر اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کا بھی خیال رکھنا چاہئیے جو شہر میں سفر کررہے ہیں ٹریفک پلان میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دوردراز علاقوں سے ہی ٹریفک کو بلاک کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت مشکلات درپیش ہیں میچ کے آس پاس ٹریفک بلاک کرنا تو ٹھیکہے شوکت،زمان،حیدر،خلیل،بدر،عمران،سہیل،عامر اور عابد نے کہا کہ ہمیں بہت زیادہ مشکلات پیش آئیں ہیں اور ہمیں بہت لمبا چکر کاٹ کر مطلوبہ جگہ پر پہنچنا پڑا ہے اور اس قدر ٹریفک تھی کہ ہمیں ایسا لگا کہ پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے شکر ہے کہ میچ ختم ہوئے اور ہماری یہ مشکل بھی آسان ہوئی ہے۔

ہم سیکورٹی کے مخالف نہیں ہیں مگر جس طرح سے انتظامات کئے گئے تھے اس سے بھی مطمئن نہیں ہیں عاصم،فواد،عادل،شرجیل،دلبر اور بابر نے کہا کہ ٹریفک کے شدید دباؤ کی وجہ سے منٹوں کا سفر ہم نے گھنٹوں میں طے کیا ہے اور اس وجہ سے ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے شکر ہے کہ میچز کا انعقاد خیر و عافیت سے ہوگیا اور ہم سرخرو ہوگئے مگر آئندہ ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے سفر کرنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے امید ہے کہ مستقبل میں اس حوالے سے مزید بہتری انتظامات کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...