پاک لنکا تیسراٹی 20میچ، شائقین کا بھرپور جوش، ٹولیوں کی شکل میں سٹیڈیم پہنچے

  پاک لنکا تیسراٹی 20میچ، شائقین کا بھرپور جوش، ٹولیوں کی شکل میں سٹیڈیم ...

لاہور(افضل افتخار) پاکستان اور سری لنکن کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے بھی شائقین کرکٹ میں بے پناہ جو ش و جذبہ نظر آیا اور میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی شائقین کرکٹ جوق در جوق ٹولیوں کی صورت میں سٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے اور انہوں نے اس موقع پر پاکستان زندہ با د کے ساتھ ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی بلند کئے جبکہ اس موقع پر شائقین کرکٹ نے چہروں پر قومی پرچم بھی پینٹ کیا ہوا تھا اور لڑکیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کروائے اس موقع پر شائقین کرکٹ کا جوش و خروش قابل دید تھا اور شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کی سب سے زیادہ خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے پاکستان کے سیریز ہارنے کا بھی افسوس ضرور ہے مگر کرکٹ کی بحالی کی بہت زیادہ خوشی ہے اور سری لنکن ٹیم کے ہم شکرگزار ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے امید ہے کہ اب دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں گی شائقین کرکٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور یہاں پر کھیلوں کے لئے بہت موزوں حالات ہیں اس موقع پر کئی شائقین ڈھول کی دھاپ پر رقص کرتے ہوئے بھی نظر آئے اور ان کی اس موقع پر خوشی ان کے چہروں پر عیاں تھیں جبکہ کئی شائقین کرکٹ ایسے بھی تھے جو تینوں میچز دیکھنے کے لئے سٹیڈیم آئے تھے اور ان شائقین کرکٹ میں نہ صرف لاہور بلکہ لاہور کے باہر دور دراز علاقوں سے بھی شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد آئی ہوئی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...