سیف سٹیزاتھارٹی دورہ: سری لنکا، انگلینڈ، آئرلینڈ کرکٹ حکام سکیورٹی سے مطمئن

سیف سٹیزاتھارٹی دورہ: سری لنکا، انگلینڈ، آئرلینڈ کرکٹ حکام سکیورٹی سے مطمئن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا انہیں ایئرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز اور پارکنگ میں سیکورٹی اور پولیس فورس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق سری لنکن کوچ کو سیف سٹیز سنٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیاانہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بھی بتایا گیا۔سری لنکن کوچ نے شہر بھرمیں کیمروں کی مانیٹرنگ دیکھ کر سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سیسری لنکن کوچ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔علاوہ ازیں انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے اعلی سطحی وفدنے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اور ڈائریکٹرز وفد میں شامل جبکہ آئرلینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وفد میں شامل تھے۔پی سی بی سے سی ای او وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی شریک تھے۔سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو تفصیلی بریفنگ دی۔اعلی سطحی وفود کو کیمروں کے ذریعے بہترین سکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔