20 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ،واہ پاورسیمی فائنل میں

20 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ،واہ پاورسیمی فائنل میں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے 20 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے ریجنل کوارٹر فائنل میچ میں واہ پاور نے گوجرانوالہ سینئرز کو 49 رنز سے ہراکر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گجر خان اسٹیڈیم میں واہ پاور نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ یوسف خان نے 46، بلال سرور 36، عامر صدیق 29 اور راشد لطیف نے 21 رنز بنائے۔ گوجرانوالہ سینئرز کی طرف سے افتخار احمد نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4/21، محمد نواز 3/30، ندیم خالد 1/10 اور محمد حفیظ نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گوجرانوالہ سینئرز 23.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ اویس چشتی نے 32، محمد شہزاد 23 اور محمد نواز نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

واہ پاور کی طرف سے راشد لطیف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/29، بلال سرور 2/10، محمد مجتبیٰ 2/15 اور عامر صدیق نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔ راشد لطیف مین آف دی میچ قرار پائے۔ غیور حسین، عرفان حیدر امپائر جبکہ فضل عظیم سکورر تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...