چوتھی عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال چیمپئن شپ پرسوں شروع ہو گی

چوتھی عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال چیمپئن شپ پرسوں شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی عبدالستار ایدھی گرلز تھروبال چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گی۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔