سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں کھل گئیں، تیمور بھٹی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران ایک روزہ انٹرنیشنل اور ٹی 20کرکٹ سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیریز جیتی جبکہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20کرکٹ سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز جیتی ہے، دونوں سیریز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوئے، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھل گئی ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اوردیگر ممالک کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے لئے آئیں گی۔