آسٹریلیا ویمن نے سری لنکاکوون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا

آسٹریلیا ویمن نے سری لنکاکوون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا

برسبین (آئی این پی)آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم کو بآسانی 9وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا، اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کیا تھا، چماری جیانجانی کی سنچری رائیگاں گئی۔

، میزبان خواتین ٹیم نے 196رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 21.5اوورز میں حاصل کرلیا۔ایلیسا ہیلی ناقابل شکست 94اور ریچل ہینز ناقابل شکست 61رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایلیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بدھ کو برسبین میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکن ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بناکر میزبان خواتین ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 196رنز کا ہدف دیا، چماری جیانجانی 103رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ہاشیتھا ماداوی 24رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئیں۔آسٹریلوی ویمن ٹیم کی طرف سے میگن شٹ، جورجیا واریہم نے دو،دو جبکہ پری، کیری اور کیمینس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان خواتین ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے بآسانی 21.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ایلیسا ہیلی ناقابل شکست 94اور ریچل ہینز ناقابل شکست 61رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایلیسا ہیلی کو شاندار بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...