پاورہٹنگ کوچ کا تقرر ہونا چاہیے مصباح پر زیادہ بوجھ لاددیا گیا، رمیز راجہ

  پاورہٹنگ کوچ کا تقرر ہونا چاہیے مصباح پر زیادہ بوجھ لاددیا گیا، رمیز راجہ

کراچی(یواین پی) سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پاور ہٹنگ کوچ کے تقرر پر زوردیا ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلیے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...