کلفٹن میں دوہرا قتل،آئی جی  سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

کلفٹن میں دوہرا قتل،آئی جی  سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن میں دوہرے قتل کا معاملہ،آئی جی سندھ نے ایس ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔آئی جی سندھ نے اپنے احکام میں کہاکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کیس کی بذاتِ خود مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اور اسکے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔کرائم انویسٹی گیشن ٹیم جائے وقوعہ پر ابتدائی تمام ضروری اقدامات کو غیرمعمولی بنائے۔تفتیش کے تمام تر امور کو ہر پہلو اور زاویئے سے جدید اور مؤثر بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ دوہرے قتل کی واردات کی تفتیش تحقیق اور چھان بین کے عمل کو انتہائی غیرجانبدار اور کامیاب بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -