ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایاجائے،آئی جی سندھ

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایاجائے،آئی جی سندھ

  

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شہریوں کو مبینہ پریشانی اور مشکلات کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ سے خبر کے مندرجات پر تفصیلی رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور فراہمی کے مجموعی امورکو فول پروف اور آسان بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے یا پرانے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی تجدید یا اجراء کے عمل میں درپیش ممکنہ رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے اور اس حوالے سے ناصرف ڈی ایل برانچ اسٹاف کو شہریوں سے ہرممکن تعاون کا پابند بنایا جائے بلکہ جملہ امور واقدامات میں مفاد عامہ پر بھی خصوصی فوکس رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواران کی بھی ہرسطح پر رہنمائی اور انھیں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -