کراچی میں ایک اور ڈینگی کی مریضہ چل بسی

    کراچی میں ایک اور ڈینگی کی مریضہ چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈینگی وائرس نے ایک اور فرد کی جان لے لی، 28 سالہ کنول اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھی۔خاتون کی ہلاکت کے بعد رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرِ علاج 28 سالہ کنول ایک ہفتہ قبل اسپتال میں داخل ہوئی تھی جو گزشتہ روز دم توڑ گئی جس کے بعد شہر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔دوسری جانب انسدادِ ڈینگی کنٹرول پروگرام کی جانب سے تاحال اس نئی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔انسدادِ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے ترجمان کے مطابق شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 119 افراد متاثر ہو گئے۔ترجمان انسدادِ ڈینگی کنٹرول پروگرام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4270 تک جا پہنچی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 268 تک جا پہنچی ہے۔