ڈیٹول کی جانب سے 2ملین بچوں میں ہاتھ دھونے کی آگاہی کا عمل جاری

ڈیٹول کی جانب سے 2ملین بچوں میں ہاتھ دھونے کی آگاہی کا عمل جاری

  

کراچی (پ ر) ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ڈیٹول نے ایس او ایس حرمین گمینر اسکول کے طالب علموں کو صت مند عادات اپنانے اور ذاتی حفظان صحت خاص طور پر ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنانے کے عمل کو آگاہی فراہم کی۔یہ انٹرایکٹو سیشن پورے سال جاری رہنے والے اسکول پروگرام کا حصہ تھا جسے ڈیٹول ہر سال 2ملین سے زائد اسکول جانے والے بچوں کے ساتھ منعقد کرتا ہے۔بیماریوں کی وبا  کا ایک بڑا تناسب گندے ہاتھوں سے کھانا کھانے کی وجہ سے پھیلا ہوا ہے۔سی ڈی سی کے اندازے کے مطابق ہاتھ دھونے کے مناسب طرز کو اختیار کرکے کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور دیگر انفکیشن کے خطرات کو 50فیصد کم کیا جاسکتا ہے۔ہر سال 15اکتوبر کو دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کو منانے کا مقصد صابن سے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو دہرانا ہے۔صابن سے ہاتھ دھونا بیماریوں سے بچنے اور جان کی حفاظت کا موثر اور سستا طریقہ ہے۔ریکٹ بینکینرز پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیلتھ ہمایوں فاروق نے کہا کہ یہ بہت زیادہ ضروری ہے کہ بچوں کے اندر ابتدائی عمر میں ہی صحت مندانہ عادات کو پیدا کریں اور اپنی صحت کے متعلق آگاہی کی تعلیم دیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -