یوفون خیبرپختونخوا فٹبال  ٹورنامنٹ جاری 

  یوفون خیبرپختونخوا فٹبال  ٹورنامنٹ جاری 

  

کراچی (پ ر) خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی جانب سے صوبے میں منعقد ہونے والے یوفون فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنی غیرمعمولی صلاحیتیں دکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 21 شہروں میں سے 6 شہروں کی فاتح ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ باقی میچز ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق کھیلے جارہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ لکی مروت کی کبیر خان پارک میں کاروان ایف سی اور ریگستان ایف سی کے درمیان سٹی ٹائٹل کے لئے کھیلا گیا۔ کھیل کے دوران کاروان ایف سی کا پلہ بھاری رہا اور اس نے ریگستان ایف سی کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے توقیر، قاضی طاہر اور نعمان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کے لئے سٹی ٹائٹل حاصل کیا۔ مانسہرہ میں کوہستان فٹبال ایف سی فاتح رہی۔ اسی طرح ہری پور میں تربیلہ شاہین اور گولڈن ایف سی کے درمیان ڈگری کالج ہری پور گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا۔ میچ میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔ تربیلہ شاہین ایف سی نے گولڈن ایف سی کو شوٹ آؤٹ میں صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سٹی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹانک میں آتش ایف سی اور پاک فائٹر ایف سی کے درمیان ٹانک بازار گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا جسے آتش ایف سی نے صفر کے مقابلے میں 6 گول کے بڑے فرق کے ساتھ آسانی سے جیت لیا۔ شعیب نے اس میچ میں ہیٹ کرکے اپنی ٹیم کو سٹی ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فاتح ٹیم کے عدنان، فرید اور عمر نے بھی اس تاریخی فتح میں ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -