کلین کراچی مہم میں تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا، مرتضی بلوچ

  کلین کراچی مہم میں تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا، مرتضی بلوچ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم کے دوران نالوں پر قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا اور اس مہم میں ہر ادارے اور ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے کلین کراچی مہم کے تحت وزیر اعلء سندھ کے معاون خصوصی نواب وسان کے ہمراہ ملیر کے مختلف علائقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزرا کے ساتھ ڈی سی ملیر عبدالحلیم جاگیرانی، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ بھی موجود تھے۔صوبائی وزرا نے بھٹائی آباد، دھنی بخش خاصخیلی گوٹھ، راشدی گوٹھ اور بھینس کالونی میں صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر مرتضء بلوچ نے شادی خان چوک پر سیوریج کی خرابی اور گندہ پانی سڑک پر آنے پر سخت برہمی کا اظھار کیا۔ صوبائی وزیر نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھٹائی آباد میں سیوریج کی جلد درستگی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے دھنی بخش گوٹھ کے سیوریج نالے پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے ڈی سی ملیر کو ہدایت کی۔ ڈی سی ملیر نے نالے پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے رھائشیوں کو ایک ھفتے کا نوٹس دے دیا ہے۔ کلین کراچی مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ملیر کے میمبران کی ہدایت پر بھینس کالونی روڈ کے ساتھ قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اور تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلء سندھ سید مراد علی شاہ کی واضع ہدایت پر کلین کراچی مہم میں ملیر سمیت پورے کراچی کو صاف کیا جارہا ہے اور مہم کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر کے کنٹومنٹ کے ایریاز کی صفائی میں کنٹومنٹ بورڈ انتظامیہ کو بھی کلین کراچی مہم میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس پر نواب وسان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں برسوں سے پڑے ہوئے کچرے کو صاف کر رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...