جاپانی سفارت خانے کے وفد کا الخدمت واٹرفلٹریشن پلانٹ کا دورہ

جاپانی سفارت خانے کے وفد کا الخدمت واٹرفلٹریشن پلانٹ کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں واقع جاپانی سفارت خانے کے وفدنے اکنامک ایڈوائزر کونگریناؤکا (Naoka kongure) کی قیادت میں الخدمت واٹرفلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری تسوہایاتائیجی (Taiji tshuchiya)،ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر کلین واٹر پروجیکٹ قاضی سید صدرالدین اورالخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔اس موقع پر وفد کو الخدمت کے کراچی میں جاری صاف پانی کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اورانہیں پلانٹ کے فنکشن سے متعلق آگا ہ کیا گیا۔راشد قریشی نے وفد کو بتایا کہ اس وقت الخدمت کے تحت کر اچی میں 43واٹر فلٹریشن پلانٹس کام کررہے ہیں،جن سے یومیہ ہزاروں لوگ استفادہ کررہے ہیں۔الخدمت کے منصوبے کا مقصدلوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔وفد نے الخدمت کے کلین واٹر پروجیکٹ کی تعریف کی اوراس حوالے سے خدمات کوسراہا۔کونگریناؤکا (Naoka kongure) نے کہا کہ الخدمت کا صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بہت اہم نوعیت کا ہے۔ہم الخدمت کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفد نے الخدمت کومستقبل میں اپنے مزید تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...