انسانی حقوق کیلئے باتوں سے آگے بڑھ کر کام کیاجائے،ریحانہ لغاری

انسانی حقوق کیلئے باتوں سے آگے بڑھ کر کام کیاجائے،ریحانہ لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے باتوں سے آگے بڑھ کرکام کرنا ہوگا۔ شہر میں منعقد ہونے والے ورکشاپس اور سیمینارز میں عوام کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی کمپنی ڈیجیٹل کونٹنٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل کے وفد نے چیئرمین کاشف موٹن کی سربراہی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ چاررکنی وفد میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نبیل نجمی، فیروزاختر اور یوسف بادشاہ بھی شامل تھے۔ انہوً نے کہا کہ اس سلسلے میں بنیادی حقوق اور سہولتوں سے محروم عوام کو ان کے اپنے اضلاع میں ہی آگاہی فراہم کی جائے۔ جبکہ ماضی میں یہ آگاہی صرف بڑے بڑے فاؤاسٹار ہوٹلوں میں ہی دی جاتی رہی ہیں۔ ملاقات میں وفد نے سندھ میں بنیادی انسانی حقوق کے دفتر کے علیحدہ قیام کے سلسلے میں ان کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ دوران گفتگو کاشف موٹن نے اپنی آرگنائزیشن کے آغراز و مقاصد سے آگاہ کیا جسے ریحانہ لغاری نے بہت سراہا۔ بعد ازاں محترمہ کو اعزازی شیلڈ اور روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیاگیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے انسانی حقوق کی آگاہی مہم کے حوالے سے DCPI کو حکومت سندھ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وفد کو خصوصی طور پر اسپیکر گیلری میں اجلاس کی کاروائی دیکھنے کی دعوت بھی دی گئی۔ کاشف موٹن اور ان کے وفد نے اس اعزاز اور عزت افزائی پر ان سے اظہار تشکر کیا۔