ڈینٹسو ایڈورٹائزنگ کیلئے اسپائیکس ایشیا میں 49 ایوارڈز

ڈینٹسو ایڈورٹائزنگ کیلئے اسپائیکس ایشیا میں 49 ایوارڈز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) ڈینٹسو گروپ ( Dentsu Group) نے سالانہ اسپائیکس ایشیا فیسٹویل (Spikes Asia Festival ) 2019ء کے دوران 14 مختلف کیٹگریز میں 49 ایوارڈز جیت لیے۔ یہ فیسٹیویل سنگاپور میں،25سے 27 ستمبر، 2019 ء تک منعقدہوا۔ ڈینٹسو انکارپوریٹیڈ نے ڈیجیٹل کرافٹ کی کیٹگری میں ایک جبکہ ریڈیو اینڈ آڈیو کی کیٹگری میں دو گراں پری ایوارڈز حاصل کیے۔نئی متعارف کردہ کیٹگری کری ایٹو ای کامرس (Creative e-Commerce ) میں ڈینٹسو ویب چٹنی، بنگلور (Dentsu Webchutney, Bangalore )نے گراں پری حاصل کیا۔ یہ اس کیٹگری میں اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔ اس طرح ڈینٹسو گروپ نے کل 3 گراں پری حاصل کیے ہیں۔ گروپ نے اس کے علاوہ، دیگر کیٹگریز میں 9سونے کے، 13 چاندی کے اور 24 کانسی کے اسپائیکس ایوارڈحاصل کیے ہیں۔اِن عالمی اعزازات کے حصول پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈینٹسو کے پریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، توشی ہیرو یاماٹو نے کہا:”ڈینٹسوکو 'ایجنسی آف دی ایئر 'اور’نیٹ ورک آف دی ایئر‘کی دو مختلف کیٹگریزمیں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے, جو مجموعی طور پر نیٹ ورک کی تخلیقی قوت کا اعتراف ہے۔ ہمیں،گزشتہ ایک صدی کے دوران،اپنی شاندار کارکردگی پر فخر ہے۔ ڈینٹسو کا سنگ بنیاد سنہ 1901ء میں رکھا گیا تھااور سنہ 1964ء تک یہ دنیا کی سب سے بڑی ایڈورٹائزنگ ایجنسی بن گئی۔اس وقت، ڈینٹسو انکارپوریٹیڈ کے سرمایہ کی قدر 74,609.81ملین جاپانی ین ہے۔“اس سال ڈینٹسو گروپ کی جانب سے تین ٹیموں نے ینگ اسپائیکس کمپی ٹیشن (Young Spikes Competition ) میں حصہ لیا تھا۔ نوجوان کری ایٹو ٹیم نے غیر منافع بخش فلاحی اداروں کے لیے انتہائی کم وقت میں سولوشنز پیش کیے۔مردیکا ایل ایچ ایس، کوالالمپور (Merdeka LHS, Kuala Lumpur )نے ڈیجیٹل مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ بی ایم ڈبلیو ڈینٹسو، سڈنی (BMW Dentsu, Sydney) رنر اپ رہی اور انٹی گریٹیڈ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔متعدد کیٹگریز میں ڈینٹسو کے حاصل کیے ہوئے با وقار ایوارڈز میں سے’برانڈ ایکسپیرئنس اینڈ ایکٹویشن Brand Experience & Activation))‘کی کیٹگری میں 2 سونے، 2 چاندی اور 6 کانسی کے ایوارڈز شامل ہیں۔اس کے علاوہ ’کری ایٹو ای کامرس‘میں ایک گراں پری اور ایک سونے، ’ڈیزائن‘ میں ایک چاندی اور چار کانسی، ’ڈیجیٹل‘ میں ایک گراں پری، ایک سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی، ’ڈیجیٹل کرافٹ‘ میں ایک گراں پری اور دو چاندی، ’ڈائریکٹ‘ میں تین چاندی کے، ’انٹرٹینمنٹ‘میں دو سونے اور ایک کانسی، ’فلم‘میں ایک سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی، ’فلم کرافٹ‘ میں ایک کانسی،’میڈیا‘ میں ایک سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی، ’موبائل‘ میں ایک سونے، دو چاندی، ’پبلک ریلیشنز‘ میں ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی، ’پرنٹ اینڈ آوٹ ڈور‘ میں ایک چاندی اور دو کانسی کے علاوہ ’ریڈیو اینڈ آڈیو‘کی کیٹگری میں ایک گراں پری ایوارڈز شامل ہیں۔