پاکستان ٹریول مارٹ میں سیالکوٹ ائرپورٹ کا اسٹال مرکز نگاہ

پاکستان ٹریول مارٹ میں سیالکوٹ ائرپورٹ کا اسٹال مرکز نگاہ

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی میں منعقد ہ پاکستان ٹریول مارٹ میں دوسرے روز بھی پرائیویٹ شعبے میں اپنی مدد آپ کے تحت بننے والے واحد بین الاقوامی سیالکوٹ ائرپورٹ کا اسٹال ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سیال اسٹال پر آنے والے خواتین و حضرات نجی شعبے میں قائم ہونے والے ائرپورٹ کے منفرد منصوبے کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے اور اسے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے رہے۔ خیبر پختون خواہ کے وزیر برائے سیاحت، کھیل اور ثقافت محمد عاطف خان نے سیال اسٹال کا دورہ کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنی مد د آپ کے تحت قائم ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کامیابی پر انتظامیہ اور ڈائریکٹران کو مبارک باد پیش کی۔ قومی ائر لائن پی آئی اے اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے تعاون سے قائم اس اسٹال کی کوریج کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈکے وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین اور چیئرمین سیال بزنس ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں نعیم جاویدسے بھی انٹرویوز اور بات چیت کرکے ائرپورٹ کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔ بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر یعقوب اور کارگو ٹرمینل منیجر سید علی عامر اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...