حامد اسماعیل فاؤنڈیشن  کا مفت طبی کیمپ کا انعقاد

حامد اسماعیل فاؤنڈیشن  کا مفت طبی کیمپ کا انعقاد

  

کراچی (پ ر) حامد اسماعیل فاؤنڈیشن نے سات مفت طبی سہولتوں کے کیمپ قائم کئے جن میں قابل میڈیکل اسٹاف کے ذریعہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی خدمات فراہم کی گئیں۔ ان کیمپس میں 7000سے زیادہ افراد کو، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے مفت طبی چیک اپ اور علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں جن میں ہیپاٹائٹس چیک، بلڈ پریشر، جنرل او پی ڈی اور دیگر خدمات شامل ہیں۔حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ کیمپ مختلف علاقوں میں لگائے گئے تھے جن میں شانتی نگر، ڈالمیا روڈ کے علاقے شامل ہیں۔ حامد اسماعیل نے خود ان کیمپس کا دورہ کیا اور علاج کے کاموں کا معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مریضوں کی صحیح طور پر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کے بانی  حامد اسماعیل نے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا،"پسماندہ علاقے کے لوگوں کاسب سے اہم مسئلہ باکفایت اور معیاری علاج معالجے تک رسائی ہے۔ اس اقدام کامقصد نہ صرف ان کو معیاری علاج کی فراہمی ہے بلکہ ان کے صحت کے مسائل کے لئے اخراجات کو بھی کم کرنے میں مدد دیناہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -