ایس ایچ او پریڈی کے مقدمہ قتل میں مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد 

 ایس ایچ او پریڈی کے مقدمہ قتل میں مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایچ او پریڈی کے مقدمہ قتل میں مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایس ایچ او پریڈی آغا اسد کے قتل سے متعلق مجرم نزاکت علی کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے محتصر حکم میں پھانسی کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ پولیس کے مطابق نزاکت علی نے 2013 میں مرشد بازار صدر میں ایس ایچ او پریڈی پر فائرنگ کی۔ زخمی ایس ایچ او آغا اسد سول اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -