گورنر پنجاب نے  نیسلے کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا

  گورنر پنجاب نے  نیسلے کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا

  

کراچی(پ ر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نیسلے پاکستان کی شیخوپورہ میں جدید ترین خطوط پر قائم کردہ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا۔نیسلے کی عالمی معیار پر تیار کردہ جوسز، نیکٹرز اور مشروبات کی وسیع ترین رینج' نیسلے فروگٹا وائیٹلز 'کا پاکستان میں قائم کردہ نیا پلانٹ تقریباً 24,000یونٹس فی گھنٹہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور 22ملین ڈالرز کی خطیر لاگت سے قائم کردہ یہ پلانٹ نیسلے ادارے کی حالیہ تاریخ میں عالمی سطح پر بلند ترین سرمایہ کاری کا اعزاز رکھتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم ملک میں عالمی تجارتی و کاروباری اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ حامل سازگار ماحول کی ترویج کیلیے شب و روز کوشاں اور مکمل تندہی سے ملکی معیشت کے احیاء کیلیے مصروفِ عمل میں۔ یہ پہلو انتہائی قابلِ مسر ت ہے کہ نیسلے جس کا شمار غذائی مصنوعات و مشروبات سازی میں دنیا کے صفِ اول کے اداروں میں ہوتا ہے پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری کرکے قابلِ تقلید نظیر قائم کررہا ہے۔ اپنے خطاب میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا  " میرے لیے یہ بات انتہائی طمانیت بخش ہے کہ نیسلے نے روزِ اول سے پاکستانی عوام کے لیے نت نئے مواقعوں کی تخلیق میں خصوصی دلچسپی و رغبت کا مظاہرہ کیا ہے اور نیسلے کی جانب سے کی گئی وافر سرمایہ کاری ملکی مستقبل پربھر پور اعتماد اور یقین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -