جسٹس امین الدین کی سپریم کورٹ تعیناتی پرہائیکورٹ میں الوداعی تقریب

 جسٹس امین الدین کی سپریم کورٹ تعیناتی پرہائیکورٹ میں الوداعی تقریب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر لاہور ہائی کورٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اوربرادر ججوں نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان جسٹس امین الدین خان کی بطور جج لاہور ہائی کورٹ خدمات کو سراہا، تقریب کے اختتام پرجسٹس امین الدین خان کو گلدستہ دے کر رخصت کیاگیا، جسٹس امین الدین خان 2001 میں لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہوئے تھے. چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں موجود ججوں کی تعداد 45 رہ گئی ہے،وہ عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کے رکن تھے ان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد انتظامی کمیٹی میں عدالت عالیہ کے ساتویں سینئر ترین جج شجاعت علی خان کو شامل کیا جائے گا، عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ بھی تبدیل ہوگئی ہے،اب عدالت عالیہ کے جسٹس شجاعت علی خان سنیارٹی لسٹ میں آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ان کے بعد آنے والے تمام ججز سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اوپر آگئے ہیں۔

الداعی تقریب

مزید :

صفحہ آخر -