ساہیوال فائرنگ کیس، استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل،سماعت ملتوی

    ساہیوال فائرنگ کیس، استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل،سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے خلیل احمد اور اس کی فیملی کے قتل کیس میں استغاثہ نے اپنے تمام گواہوں کے بیانات مکمل کرلئے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ساہیوال میں قتل ہونے والے خلیل احمد اور اس کی فیملی کے ممبران کے کیس کی سماعت ہوئی،گزشتہ روز عدالت میں استغاثہ نے اپنے تمام گواہوں کے بیانات مکمل کرا دئیے، عدالت نے سی ٹی ڈی کے پانچ ملزمان کو اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے، عدالت میں پولیس نے سی ٹی ڈی کے انسپکٹر صفدر حسین، محمد رمضان، سیف اللہ عابد حسین اکبر اور ناصرمحمود کے خلاف قتل کا چالان پیش کررکھا ہے، یہ چالان ساہیوال کی دہشت گردی عدالت میں زیرسماعت تھاتاہم لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر اسے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کردیا۔
ساہیوال فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -