بھارت مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،فخرامام

بھارت مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،فخرامام

  

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ امید ہے چینی صدر دورہ بھارت کے دوران مقبوضہ کشمیر پر بات کرینگے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کررہا ہے اور وادی میں دہشت گردی کا سا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مسئلہ کشمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سید فخر امام نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے بھارت اور نیپال کے دورے کی توقع کی جارہی ہے اور امید ہے وہ اس دورے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر مقبوضہ وادی پر بھارت کے غیر قانونی اقدام پر تشویش کا اظہار بھی کریں گے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کو تقریبا 65 دن گزر چکے ہیں،وہاں خوراک، ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے ذریعے کشمیری خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی رہا ہے اور وادی دہشت گردی کا سا ماحول پیدا کر رکھا ہے۔ 

سید فخر امام 

مزید :

صفحہ آخر -