تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہونے پر بجلی کا شارٹ فال پیدا ہو گیا

  تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہونے پر بجلی کا شارٹ فال پیدا ہو گیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہونے پر بجلی کا شارٹ فال پیدا ہو گیا جسے پورا کرنے کے لیے ملک بھر کے گرڈ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی  وی پاور ڈویژن ذرائع نے بتایاکہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے منگلا اور تربیلا سے پانی کا اخراج بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، ملک بھر کے اکثر گرڈ اسٹیشنز پر ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے بند پڑے تھرمل پاور ہاؤس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جیسے ہی تھرمل پاور ہاؤسز سے بجلی سسٹم میں شامل ہو گی لوڈ شیڈنگ کم ہو جائے گی۔

شارٹ فال

مزید :

صفحہ آخر -