پنجاب میں بر یسٹ کینسر آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا،بیگم پروین سرور

 پنجاب میں بر یسٹ کینسر آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا،بیگم پروین سرور

  

لاہور)نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ ''بریسٹ کینسر ''بارے آگاہی کے حوالے سے گور نر ہاؤس لاہور اور ہوم اکنامکس کالج لاہور کی تقر یبات میں شر کت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالی تقر یبات میں ڈاکٹر آمنہ،ڈاکٹر ہما اور ڈاکٹر مر یم سمیت خواتین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئیں اس موقعہ پر اپنے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دور ان گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ بر یسٹ کینسرپر خواتین کوکسی قسم کی شر م کرنے کی بجائے فوری طور پر علاج شروع کروانا چاہیے کیونکہ اس مہلک بیماری کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں بر یسٹ کینسرسے آگاہی کے حوالے سے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جسکے لیے ہم تعلیمی اداروں سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کو اس حوالے سے آگاہی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بر یسٹ کینسر بارے آگا ہی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں اس کیلئے تمام طبقات کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگااور اس میں کوئی شک نہیں کہ شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی خواتین کو بر یسٹ کینسر کے حوالے سے آگا ہی دینا لازم ہو چکا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے، سوشل میڈیا اور چینلز پربھی خواتین کو آگاہی دینا ہوگی، کراچی میں بریسٹ کینسر پر آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے، کم ازکم ایک سال تک بریسٹ کینسر سے آگاہی دینا ہوگی۔

بیگم پروین سرور

مزید :

صفحہ آخر -