پی آئی اے، ایئر بلیو چائنہ ایئر کی 13پروازیں منسوخ، متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

    پی آئی اے، ایئر بلیو چائنہ ایئر کی 13پروازیں منسوخ، متعدد ٹرینیں گھنٹوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اورجانے والی 13پروازیں منسوخ ہو گئیں۔چائنہ ائیر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018اور آنے والی پرواز 6017،پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز 751،چائنہ ائیر گوانژو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271،پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز 583اور آنے والی پرواز 584،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305اور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 316 جبکہ ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471منسوخ ہو گئی۔جبکہ ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی، ریلوے اسٹیشن پر متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکا شکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے،اکبر ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،ملت ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی ایکسپریس اڑھائی گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس اڑھائی گھنٹے،فرید ایکسپریس اڑھائی گھنٹے،پاک بزنس 2گھنٹے،جناح ایکسپریس 2 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس2 گھنٹے، تیزگام ایکسپریس اڑھائی گھنٹے، خیبر میل 2 گھنٹے، شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا۔
پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -