وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی امتیاز راشد کے انتقال پراظہارتعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی امتیاز راشد کے انتقال پراظہارتعزیت

  

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے روزنامہ جنگ کے ڈپٹی چیف رپورٹرامتیاز راشد کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی صحافت کے میدان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز راشد مرحوم کہنہ مشق صحافی تھے اورمرحوم کی صحافتی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔

اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -