بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں بھی شکست دینگے،گورنر پنجاب

      بھارت کو ایف اے ٹی ایف میں بھی شکست دینگے،گورنر پنجاب

  

لاہور/شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی، بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا ہے کہ بھارت کو پہلے بھی ہم نے ہر محاز پر شکست دی ہے اب بھی بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت پر منہ کی کھائے گا، سی پیک کے دوسرے مر حلے سے پاکستان میں ترقی او ر خوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر متعدد ایشوز پربات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور پہنچے تو گور نر پنجاب چودھری سرور نے ان کااستقبال کیا۔بعدازاں گور نر پنجاب سے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے کمشنر جاوید اقبال بخاری،عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ڈاکٹر ہمایوں پرویز سمیت دیگر شخصیات نے بھی ملاقات کی۔گور نر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ غر بت اور مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے مگر اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ہر معاملے کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن اپوزیشن عوام کو گمراہ کر نے کے اپنے مشن میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی اور پاکستان اسی طر ح ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیگا۔قبل ازیں گورنرپنجاب یسلے فیکٹری شیخوپورہ پہنچے توڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری اور ڈی پی اوغازی صلاح الدین نے ان کا استقبال کیا،گورنر پنجاب نے نئے جوس پلانٹ کرنے کے بعد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا،اس موقع پر صوبائی وزیر میاں خالد محمود، کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد سلیم چوہدری،چوہدری فیض الرسول گجر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 50 فیصد اموات پانی کی وجہ سے ہوتی ہیں، رواں سال پنجاب کے 2کروڑ لوگوں کو صاف پانی مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -