پاکستانی زائرین کو سہولیات دینے سمیت، مشکلات کا ازالہ کرینگے،عراقی سفیر

  پاکستانی زائرین کو سہولیات دینے سمیت، مشکلات کا ازالہ کرینگے،عراقی سفیر

  

اسلام آباد (این این آئی)عراق میں اہل بیت اطہار کے مزارات پر جانیوالے عقیدت مندوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ اس بات کا اتفاق وفاقی وزیر مذہبی امور نے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر عبد السلام صدام سے ایک ملاقات میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے ہمراہ عراقی سفیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز سفیر کو آئندہ چہلم امام حسین ؓمیں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین کے ویزہ میں حائل مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پیر نور الحق قادری نے معزز سفیر کو بتایا کہ پاکستان میں قائم عراقی سفارتخانے سے ویزہ کے حصول کیلئے زائرین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ عراق جانے کے خواہشمند بہت سے زائرین نے فضائی ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں اور ہوٹل کی بکنگ بھی کرا رکھی ہے۔ تاہم عراقی ویزہ کے حصول کیلئے عراقی وزارت داخلہ اور خارجہ سے اپرول کی شرط لگائی گئی ہے۔ عراقی سفیر عبد السلام صدام نے وزیر مذہبی امور کو بتایا کہ وہ جلد عراقی وزارتِ خارجہ اور داخلہ سے اس مسئلہ پر بات کریں گے۔

عراقی سفیر

مزید :

صفحہ آخر -