شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے صوبائی وزراء کی ملاقات، خیریت دریافت کی

  شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے صوبائی وزراء کی ملاقات، خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، فیاض الحسن چوہان اور کرنل (ر) ملک انور نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ اور دیگر اتحادی جماعتیں مل کر ملک کے استحکام کیلئے کام کر رہی ہیں، انشاء اللہ ملک جلد معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -