انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 53.21فیصد رہا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 53.21فیصد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)لاہور بورڈکے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ (پارٹ ون) امتحان سالانہ 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں کامیابی کا تناسب 53.21فیصد رہا۔ امتحان میں مجموعی ایک لاکھ70 ہزار 104 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 90 ہزار 510کامیاب ہوئے۔چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گریڈنگ سسٹم کے ساتھ آر۔ایل(رزلٹ لیٹ)فری نتائج کا اعلان مقررہ وقت پر کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالب علموں کے تعلیمی معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔انٹر میڈیٹ ضمنی امتحان سال2019ء 15اکتوبر سے شروع ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون

مزید :

صفحہ آخر -