سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ حج پالیسی بھی 3سال کیلئے بنائی جائے: چیئر مین ہوپ بلوچستان 

سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ حج پالیسی بھی 3سال کیلئے بنائی جائے: چیئر مین ہوپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)وزارت مذہبی امور نے پہلی دفعہ حج2019ء میں کوئٹہ سے مدینہ منورہ اور کوئٹہ سے جدہ کے لیے براہ راست حج فلائٹس چلا کر بڑا کارنامہ کیا ہے،بلوچستان میں ہر سطح پر اس کو سراہا گیا ہے،حج2020ء کی پالیسی سرکاری سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم بھی 3سال کے لیے بنائی جائے، حج 2019ء پرائیویٹ سکیم کا شاندار رہا ہے، وزارت مذہبی امور سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حج کرائے یکساں رکھنے کے لیے کردار ادا کرے،مکتب کے حصول میں سرپرستی ضروری ہے،حج2020ء میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حجاج کرام کی تقسیم ففٹی ففٹی کی بنیاد پر کی جائے ان خیالات کا اظہار بلوچستان ہوپ کے چیئرمین سید عبد الرحیم ادو آغا نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج2020ء کی تیاریوں کا فوری آغاز خوش آئند ہے،وزارت مذہبی امور سرکاری حج سکیم کے ساتھ پرائیویٹ حج سکیم کی پالیسی کی تیاری برابری کی سطح پر کرے اور اعلان بھی ایک ساتھ کیا جائے،پرائیویٹ سکیم کی پالیسی میں تاخیر کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوتی ہیں اس لیے ایک ساتھ تیاری کی جائے،سرکاری سکیم کے کم ازکم دو پیکج بنائے جائیں ایک حرم کے قریب کا اور دوسرا حرم سے دوری کا،چیئرمین ہوپ نے کہا کہ حج پالیسی 2020ء کی تیاریوں میں پرائیویٹ حج سکیم کے نمائندوں کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے۔ 
چیئرمین ہوپ بلوچستان

مزید :

صفحہ آخر -