جدہ سے آنیوالے مسافر کی قیمتی بلی لاہور ائیر پورٹ پر چوری 

  جدہ سے آنیوالے مسافر کی قیمتی بلی لاہور ائیر پورٹ پر چوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)جدہ سے لاہور آنے والے مسافر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی قیمتی بلی مبینہ طور پر غائب ہوگئی جس پر ائیر پورٹ پر شدید احتجاج کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ عظیم نامی مسافر نے جدہ سے لاہور آنے کے لیے سعودی ائیر کی پرواز 734سے دو بلیاں علیحدہ علیحدہ پنجروں میں بک کروائیں۔مسافر عظیم لاہور ائیر پورٹ کے لاؤنج سے اپنا سامان لینے لگا تو دو میں سے ایک بلی پنجرے سے غائب تھی۔پنجرہ خالی دیکھ کر مسافر اپنی بلی کی تلاش میں بار بار عملے سے پوچھتا رہا  اور شدید احتجاج کیا۔ عظیم نے الزام عائد کیا کہ جہاز کے عملے یا مبینہ طور پر اپرن پر موجود عملے نے ایک قیمتی بلی پنجرے سے غائب کر دی۔جبکہ طیارہ واپس جدہ بھی روانہ ہو گیا۔مسافر عظیم کے مطابق عملے نے جہاز میں دوبارہ بلی کو تلاش ہی نہیں کیا،اگر بلی طیارے میں پنجرے کا منہ کھلنے سے جہاز ہی میں رہ گئی تو عملے کی نااہلی سے درجنوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ مسافرعظیم نے انتظامیہ کو تحریری درخواست دے دی ہے جبکہ ہینڈلنگ ایجنسی حکام کے مطابق بلی کو ڈھونڈنے کے لیے جدہ بھی میل کردی ہے۔اگر طیارہ میں بلی واپس چلی گئی تو ذمہ دران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قیمتی بلی چوری 

مزید :

صفحہ آخر -