حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، پاکستان کو اس وقت لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے: سراج الحق

  حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، پاکستان کو اس وقت لنگر خانوں کی نہیں ...

پھالیہ (تحصیل رپورٹر)موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔اس ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کی حکومت ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مقامی میرج ہال میں جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین کے تحت شمولیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہو ے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودہ ماہ گزر گئے لیکن حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں بالکل ناکام ہے۔ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔ کشمیر جل رہا ہے لیکن وزیر اعظم کے پاس سوائے طفل تسلیوں کے کچھ نہیں ہے۔چائنا کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو چاہئے تھا کہ کشمیر کے حوالے سے زوردار آواز بلند کرواتے لیکن انہوں نے پانچ سو افراد کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کا اظہار کر کے نہ صرف اپنی ناکامی اور بے بسی کا اظہار کیا بلکہ اقوام عالم کو پیغام دیا کہ ہم بددیانت اور نااہل قوم ہیں۔یہ سوچ کی غربت ہے کہ ہمارا وزیر اعظم چائنا سے سیکھنے کی بات کرتا ہے۔ ہمیں سیکھنا ہے تو محمد عربی سے سیکھنا ہے کہ جو زندگی کے ہر میدان میں آئیڈیل ہیں اور ان کی زندگی ہر طرح سے ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔لنگر خانوں پر تنقید کرتے ہوے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت لنگر خانوں نہیں بلکہ کارخانوں کی ضرورت ہے تاکہ بے روزگاروں کو روزگار ملے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کہ خدمت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ن لیگ۔پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اب لوگوں پر مشتمل ٹولہ ہے کہ جس نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا۔انہوں نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والی ضلع بھر کی بااثر شخصیات کو جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے استقامت کے دعا کی جبکہ شمولیت اختیار کرنے والوں کو سراج الحق نے اپنے ہاتھوں سے پنجاب کی روائتی پگ باندھی ان کے گلے میں جماعت اسلامی کے مونوگرام والا مفلر ڈالا اور انہیں لٹریچر کے تحائف دئیے گئے۔ جماعت اسلامی میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری صالح محمد رانجھا۔  چوہدری ظفر حیات کوروٹانہ۔ چوہدری محمد اکرام تارڑ۔ چوہدری اکرام اللہ تارڑ سمیت سو سے زیادہ افراد شامل ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سابق ایم این اے میاں محمد اسلم۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر محمد طارق سلیم۔صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ۔ صدر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان چوہدری زبیر احمد گوندل۔امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین محمد اعظم نمبردار۔ محمد ضیغم مغیرہ۔ریاض فاروق ساہی۔میاں عبدالرووف ایڈووکیٹ آر محمد ریاض وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔

سراج الحق 

مزید : صفحہ آخر


loading...