زرعی یونیورسٹی، ڈائس امریکہ کے تعاون سے د و روزہ مقابلوں کا افتتاح

زرعی یونیورسٹی، ڈائس امریکہ کے تعاون سے د و روزہ مقابلوں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ڈائس امریکہ کے تعاون سے دو روزہ DICE(Distinguished Innovations Collaboration and Entrepreneurship) مقابلوں کا افتتاح صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور صوبائی وزیر ایم پی(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)


 ڈی ڈی سید حسین جہانیاں گردیزی نے کیا۔ڈائس مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہاکہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبہء میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے آنے والا دور انٹر پری نیور شپ کا دور ہے جس میں چھوٹے کاروبار زیادہ اہمیت کے حامل ہونگے۔ بڑھتی آبادی اور محدود وسائل کے پیش نظر ہر طالب علم نوکری حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل کامر ہ آیئر بیس کا دورہ کیا یہاں مجھے بتایا گیا کہ پاکستان میں تیار کردہ جے ایف 17تھنڈر لڑاکا ہوائی جہاز میں لگائے گئے چائنہ کے الیکٹرانک نظام پر لاگت 80لاکھ روپے آتی ہے جبکہCOMSAT کے طلبہء نے اس سے بہتر نظام 4لاکھ روپے میں بنا کر دے دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے طلبہء کتنی زیادہ مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ میرا یہ زرعی جامعہ کا تیسرا دورہ ہے اور مجھے ہمیشہ یہاں آکر کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حسین جہانیا ں گردیزی نے کہاکہ حکومت پاکستان انٹر پری نیورشپ پر بہت زیادہ کام کر رہی ہے تاکہ طلبہء خوشحال ہو سکیں اور تعلیم سے فراغت کے بعد انہیں نوکری حاصل کرنے کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہاکہ زرعی جامعہ ملتان اور وومن یونیورسٹی ملتان نے مل کر یہ ایونٹ منعقد کروایا ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ ڈائس مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ اس کانفرنس کا مقصد طلبہء میں کم لاگت سے اپنا کاروبار شروع کرنا ہے۔ زرعی جامعہ کا مقصد طلباؤ طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زرعی جامعہ میں طلباء و طالبات میں انٹر پری نیورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے گائے بگائے مقابلوں کا انعقاد کروایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد طلباء کو جاب سیکرز کی بجائے جاب پروڈیوسربنایا جائے۔ آج کے ڈائس مقابلے اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے جس میں پورے پاکستان کی یونیورسٹیوں کے طلباؤ طالبات شرکت کر کے اپنے بزنس ماڈلز پیش کرینگے اور کامیاب بزنس ماڈل پیش کرنے والے طلباؤ  طالبات کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ ڈائس جیسا اہم اور بڑا پروگرام کروانا زرعی جامعہ کی کامیابی ہے اور یہ سلسلہ انشااللہ آئیندہ بھی جاری رہے گا۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہاکہ دونوں جامعات نے مل کر اس پروگرام کو شروع کیا ہے جو کہ انشااللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔ ان مقابلوں کا بنیادی مقصد طلباء و طالبا ت کی بھلائی اور بہتری کرنا ہے۔ ان مقابلوں میں یونیورسٹی آف کراچی، اسراء یونیورسٹی کراچی، جناح یونیورسٹی آف وومن کراچی، یونیورسٹی آف سرگودھا، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، بہاالدین زکریا یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی آف ملتان،ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ملتان سمیت 34سے زائد یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کی جانب سے 170سے زائد بزنس ماڈلز پیش کئے جا رہے ہیں۔ بزنس ماڈلز کے مقابلے 4مختلف کیٹگریز جن میں انجینئرنگ آئی سی ٹی، اینمل ہیزبنڈری DVM،ایگریکلچر اور ہیومن نیوٹریشن فوڈ سائنس اینڈ ڈائی ٹیٹکس شامل ہیں میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔ڈائس بزنس مقابلوں کے پہلے روز ممبران صوبائی اسمبلی واصف مظہر راں،سلیم لابر، سبین گل،قاسم عباس لنگاہ، خاور قریشی ڈائس امریکہ، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر وجیہ الدین، چیئر مین ڈائس ڈاکٹر خورشید احمد، پریزڈینٹ ڈائس سعد الہی،نامور شاعر حسینہ معین سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 
افتتاحَ