انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا کو نہیں چھوڑیں گے‘ سمیع اللہ چوہدری
بہاولپور(بیورورپورٹ)عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری نے تاجران کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما قیوم اعظم خاں ترین،طاہرجانباز،چیمبر(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)
آف کامرس کے رہنما ظفرشریف اور دیگر بھی موجود تھے۔سمیع اللہ چوہدر ی نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کو متحرک کردیاگیا ہے اورانسانی جانوں سے کھیلنے والے وہ عناصر جو دولت کو انسانی جانوں پر ترجیح دیتے ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔اس موقع پرقیوم اعظم خاں ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تاجران کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کررہی ہے۔لیکن تاجران بھی حکومت سے تعاون اورعوام کو اشیاء خوردو نوش کے معیار کو یقینی بنائیں۔تاجر رہنماوحید احمد نے کہا کہ تاجران سمیع اللہ چوہدری اور حکومت سے بھرپورتعاون کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ سمیع اللہ چوہدری عوامی وہردلعزیز شخصیت ہیں کوئی جھوٹا پروپیگنڈہ سمیع اللہ چوہدری کی خدمات کے تاثر کو ختم نہیں کرسکتا۔
سمیع اللہ